ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے یوکرینی فوج کے تربیتی کیمپ پر حملے میں 6 فوجی ہلاک، 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملہ یوکرین کے سرحدی علاقے سومی میں کیا گیا۔
روسی میڈیا نے دعویٰ کی کہا تربیتی کیمپ کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں 70 افراد ہلاک ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی فوجیوں پر روسی حملہ صبح کے وقت ہوا جب فوجی مشقیں کر رہے تھے۔