شام کے شمالی شہر ادلب میں دھماکہ،6افرادجاں بحق،116 زخمی

Published On 25 July,2025 12:37 am

ادلب: (دنیا نیوز) شام کے شمالی شہر ادلب میں دھماکے سے 6افراد جاں بحق جبکہ 116 زخمی ہوگئے۔

شامی وزارت صحت کے مطابق دھماکہ گولہ بارود کے ڈپو میں ہوا، مزید اموات کا خدشہ ہے، مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل کئی میٹر تک بلند ہوئے۔

مقامی میڈیا نے مزید بتایا کہ دھماکے کا جنوبی شہر السویدہ میں جاری جھڑپوں سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔