صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت تھم نہ سکی، مزید 100 افراد شہید

Published On 24 July,2025 06:41 pm

غزہ: (دنیا نیوز) قابص صیہونی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ بمباری اور فائرنگ تھم نہ سکی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خاتون صحافی کے خاندان سمیت 100 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں خوراک اور پناہ کیلئے ہزاروں فلسطینی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، صحافی کے اہل خانہ نے غزہ سٹی میں اپنے گھر میں بھوکے پیاسے نیند کی حالت میں جان دی۔

قحط اور غذائی قلت کی وجہ سے مزید2 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے باعث کل تعداد 113 ہو گئی، شہدا کی مجموعی تعداد 59 ہزارسےتجاوز کرگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی مسلسل گولہ باری اور بارود سے ماحولیاتی بحران نے بھی سر اٹھا لیا ہے، علاقے میں موجود آلودہ پانی، زہریلی مٹی اور بیماریاں پھیلانے والا کچراجمع ہوگیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کا 45فیصد حصہ خالی ، سڑکیں تباہ اور کچرا بے قابو ہورہا ہے، 55 ملین ٹن ملبہ، زہریلی دھول اور دھاتی آلودگی مٹی اور پانی میں شامل ہورہی ہے۔