لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ نے اسرائیل کے حملوں میں 10 گھنٹے کے وقفے کو ناکافی قرار دے دیا۔
لندن سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فوجی کارروائیوں میں روزانہ صرف 10 گھنٹے کے وقفے کو محصور علاقے میں مصائب کم کرنے کے لیے ناکافی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعلان بہت اہم لیکن بہت تاخیر سے کیا گیا اقدام ہے، صرف اعلانِ غزہ میں شدید تکالیف کے شکار افراد کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا، امداد تک رسائی آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں میں فوری تیز کی جانی چاہیے۔
برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہمیں ایک جنگ بندی کی ضرورت ہے جو جنگ کو ختم کرے، یرغمالیوں کی رہائی ہو اور زمینی راستے سے امداد بغیر رکاوٹ غزہ میں داخل ہونے دی جائے۔