برسا: (دنیا نیوز) یورپ میں شدید گرمی کی لہر سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔
شمال مغربی ترکیہ میں جنگلات کی آگ سے چوتھے بڑے شہر کو خطرہ پیدا ہوگیا، شہر برسا کے قریب جنگلاتی پہاڑوں میں آگ تیزی سے پھیلنے لگی، برسا شہر اور دارالحکومت انقرہ کو ملانے والی شاہراہ بند کردی گئی، 1700 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے۔
1100 سے زائد فائر فائٹرز آپریشن میں مصروف رہے، ترکیہ بھر میں درجنوں مقامات پر ایک ماہ سے جنگلاتی آگ بھڑک رہی ہے، حادثات میں اب تک 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، یونان کے جنگل میں لگی آگ کیمیکل کے کارخانوں تک پہنچ گئی،خوفناک دھماکے سنے گئے۔
البانیہ میں 26 مقامات پر لگی آگ نے تباہی مچا دی، 2 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔