نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تسلیم کر لیا کہ امریکی صدر نے رابطہ کیا تھا، امریکی صدر نے مجھ سے رابطہ کر کے بتایا پاکستان بہت بڑا حملہ کرنے والا ہے۔
نریندرمودی نے یہ اعتراف لوک سبھا میں خطاب کے دوران کیا، نریندر مودی کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، کانگریس پارٹی نے نریندرمودی کے خطاب کے دوران شدید نعرے بازی کی۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو لوک سبھا میں خطاب کے دوران بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اپوزیشن اراکین نے ’’جھوٹ‘‘جھوٹ‘‘ کے نعرے لگائے۔
نریندر مودی نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کا بیانیہ آگے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں۔