نیویارک: (دنیا نیورز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں روزانہ اوسطاً 28 فلسطینی بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا غزہ میں اب تک 18 ہزار سے زائد فلسطینی بچے قتل ہو چکے، غزہ میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت،لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں، اقوام متحدہ نے فضائی امداد کو خطرناک اور محدود آپشن قرار دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق آسمان سے پھینکا جانے والا سامان زمین پر افراتفری، لوٹ مار اور جان لیوا حادثات کا باعث بن رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھی فلسطین کیلئے 100 ٹن امدادی کھیپ روانہ کردی ہے،غذائی اشیا اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن پہنچے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے اشیائے ضروریہ کی بغیر رکاوٹ ترسیل چاہتے ہیں۔