ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں شدید بارشیں، ہسپتال، سکول اور عدالتیں بند کر دی گئیں

Published On 06 August,2025 12:53 am

ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں شدید بارشوں کے باعث ہسپتال، سکول اور عدالتیں بند کر دی گئیں۔

شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، ہانگ کانگ کے موسمیاتی ادارے نے بلیک الرٹ جاری کر دیا، ہسپتالوں کے باہر پانی بڑی مقدار میں جمع ہونے سے طبی مراکز بند کر دیئے گئے۔

شدید بارشوں کے باعث ہانگ کانگ، گوانگ ڈونگ اور مکاؤ میں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔