واشنگٹن: (ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ مکمل تباہ ہو چکا ہے، اب میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ابراہم معاہدے میں شامل ہونے سے خطے میں امن کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
دریں اثنا امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا میں جدید حقائق اور اعداد و شمار کی بنیاد پر نئی مردم شماری کیلئے وزارت تجارت کو ہدایت کر دی ہے، مردم شماری کیلئے 2024 انتخابات کے نتائج اور معلومات کا استعمال کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ نئی مردم شماری میں امریکا میں غیر قانونی تارکین کا شمار نہیں کیا جائے گا۔