غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ میں امدادی قافلوں اورپناہ گزین مراکز پر بمباری جاری، 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں 98 افراد شہید ، 603 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 51 افراد امداد کو حصول کے دوران شہید کیا گیا، بھوک کی وجہ سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، 96 بچوں سمیت بھوک سے ہونے والی اموات کی تعداد 197 ہوگئی۔
شہدا کی مجموعی تعداد 61 ہزار 258 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 52 ہزار 45 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب یونیسف کا کہنا ہے کہ شدید غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوزکر گئی، اسرائیلی بمباری، جبری قحط اور محاصرے کے باعث یومیہ 28 بچے مارے جا رہے ہیں، 22 ماہ کی جنگ میں 18 ہزار سے زائد بچوں کی جانیں جا چکی ہیں۔