تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرے گا، ہمارا مقصد غزہ سے حماس کا خاتمہ ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں سویلین حکومت کی حمایت کرتے ہیں، حماس کی نہیں، حماس کے خوف سے غزہ کو آزاد کرانا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ پر حکومت نہیں کرنا چاہتے، صرف سکیورٹی چاہتے ہیں، غزہ کے گرد سکیورٹی باڑ لگائیں گے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کو شکست دینا لازمی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کی زیرصدارت اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مکمل کنٹرول کی منظوری کا امکان ہے۔