ایران نے سرحدوں کے قریب ’’ٹرمپ راہداری‘‘ منصوبہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

Published On 11 August,2025 04:20 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے اپنی سرحدوں کے قریب ’’ٹرمپ راہداری‘‘ منصوبے کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب ٹرمپ راہداری کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مستحکم کرنا چاہتا ہے، ایرانی سرحدوں کے قریب امریکی موجودگی ایران کے لئے ناقابل قبول ہے، ایرانی وزارت خارجہ نے بھی سرحد کے قریب کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت اور سرگرمیوں کو مسترد کردیا۔

آذربائیجان، آرمینیا امن معاہدے کے تحت ایران کی شمال مغربی سرحد کے قریب ٹرمپ راہداری بنائی جائے گی، راہداری کے مالکانہ حقوق امریکا کے پاس ہوں گے۔