بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں زیر تعمیر پل گرنے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 4 لاپتہ ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ صوبے چنھگائی میں ییلو ریور پر پیش آیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کی تعمیر کے دوران سٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔
— Weather Monitor (@WeatherMonitors) August 22, 2025
چینی میڈیا نے مزید بتایا کہ حادثے کے وقت 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ منیجر موقع پر موجود تھے، ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق بعد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی فوری طور پر پہنچ گئیں۔