نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے۔
نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا امریکی صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو عوامی انداز میں چلایا ہو۔
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) August 23, 2025
بھارتی وزیر خارجہ نے آپریشن سندور کے موقع پر امریکا سے فون کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حقیقیت ہے اس وقت فون کالز کی گئیں اور امریکا کی جانب سے کی گئیں، فون کالز دیگر ممالک کی جانب سے بھی کی گئیں، یہ کوئی خفیہ نہیں، امریکا کی جانب سے کی گئی ہر فون کال میرے ایکس اکاؤنٹ پر ہے۔
ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکہ اور یورپ کو روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی ملک کو بھارت سے ریفائنڈ تیل یا دوسری مصنوعات خریدنے میں مسئلہ ہے تو وہ نہ خریدے لیکن بھارت اپنی قومی مفاد کے مطابق فیصلے کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس بات پر قومی اتفاق رائے ہے کہ ہم اپنے پڑوسی کے ساتھ کسی بھی مسئلے میں تیسری پارٹی کی ثالثی قبول نہیں کرتے۔