پینال کاؤنٹی: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ایریزونا کی فضا گرد و غبار میں ڈوب گئی۔
گردو غبار میں ہر منظر دھندلا گیا، ہبوب طوفان نے پینال کاؤنٹی سے فینکس شہر تک آسمان سیاہ کر دیا، ہوائیں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگیں، حدِ نگاہ 50 فٹ سے بھی کم ہوگئی، ڈرائیورز کیلئے خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی۔
متعدد درخت اکھڑ گئے، ٹریفک سِگنلز بند ہوگئے، کئی سڑکیں جزوی طور پر بلاک ہوگئیں،ایمرجنسی نافذ کردی گئی، 50 ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہوگئے، فینکس ایئرپورٹ پر ٹرمینل 4 کو جزوی نقصان پہنچا، کئی فلائٹس متاثر ہوئیں۔
نیشنل ویدر سروس نے مزید طوفان اور شدید بارش کی پیشگوئی کردی، طوفان کے باعث سانس لینے میں دشواری پیدا ہونے لگی، ماہرین نے ماسک پہننے اور سفر سے گریز کا مشورہ دے دیا۔