جنوری میں الاسکا میں ایف35 طیارہ حادثے میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

Published On 27 August,2025 06:51 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) جنوری میں الاسکا میں ہونے والے ایف 35 طیارہ حادثے میں اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ نے 50 منٹ تک انجینئرز سے مشاورت کی، لینڈنگ گیئر نہ کھلنے پر پائلٹ نے ایجیکٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لینڈنگ گیئر سسٹم میں جما ہوا پانی رکاوٹ کا سبب بنا، کمپیوٹر نے طیارے کو زمین پر سمجھ لیا، زمینی نظام فعال ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق زمینی نظام کے فعال ہونے سے طیارہ بے قابو ہو کر تباہ ہو گیا، 20 کروڑ ڈالر مالیت کا ایف 35 طیارہ معمولی مسئلے کے باعث تباہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ ایک اور ایف 35 میں بھی یہی مسئلہ پیش آیا، مگر اسے بحفاظت لینڈ کر لیا گیا تھا۔