اسرائیلی وزیر اعظم یہودی مخالف بیانیے کو ہتھیار بنانے سے گریز کرے: فرانسیسی صدر

Published On 27 August,2025 05:13 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم یہودی مخالف بیانیے کو ہتھیار بنانے سے گریز کرے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے نیتن یاہو پر واضح کردیا کہ فرانس میں یہودی برادری کیخلاف شدت پسندی کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا، نیتن یاہو اسرائیل اور فرانس کے درمیان تنازع کو ہوا نہ دیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم کو خط میں پیغام دیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں دباؤ کا سامنا ہے اس لئے فرانس کے داخلی معاملے میں دخل اندازی کر رہا ہے۔