غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے: سعودی عرب

Published On 26 August,2025 05:12 am

جدہ: (دنیا نیوز) غزہ کے بحران پر جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔

سعودی وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے، مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کا قیام منظور نہیں، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہایت ضروری ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی قبضے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، ہمیں 2 ریاستی حل کے حصول کی امید ہے، غزہ میں جبری قحط انسانیت کے خلاف جرم ہے۔