امریکی صدر نے غزہ جنگ آئندہ چند ہفتوں میں ختم ہونے کی پیشگوئی کردی

Published On 26 August,2025 04:21 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے غزہ جنگ آئندہ چند ہفتوں میں ختم ہونےکی پیشگوئی کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں کے دوران اچھا اور فیصلہ کن انجام نظر آئے گا، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے روسی صدر سے بات کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یوکرین کی سکیورٹی کی حمایت کرے گا، روس سے نیو کلیئر ہتھیار کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی، چین کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے جا رہے ہیں، چینی صدر شی جن پنگ بھی چاہتے ہیں کہ میں چین کا دورہ کروں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی کا تذکرہ کیا تھا، بولے ہم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کروایا، دنیا میں 7 جنگیں رکوائیں، ہم نے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں آپریشن کے دوران ہمارا ہر میزائل نشانے پر لگا، مزید کہا امریکی جھنڈا جلانے کا سلسلہ فوری ختم ہونا چاہئے، اب کوئی امریکی جھنڈا جلائے گا تو ایک سال کے لئے جیل جائے گا، امریکی جھنڈے جلانے کو آزادی اظہار کا نام نہیں دیا جاسکتا۔