غزہ: (دنیا نیوز) سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ غیر مسلح نہیں ہو گی۔
،سر براہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ اپنے شہریوں اور سر زمین کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی، اسرائیل پہلے سیز فائر پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ نیشنل ڈیفنس سٹریٹجی پر مذاکرات نہیں ہو سکتے، اسرائیل جنوبی لبنان سے فوج نکالے۔
واضح رہے کہ لبنان کے صدر جوزف عون نے بھی اس امر کا اظہار کیا تھا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ایک نازک و حساس معاملہ ہے، جنگ بندی معاہدے کی اس شق پر عمل کے لئے ایک خاص ماحول کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معاملہ کو جبر کے راستے آگے بڑھایا گیا تو اس سے ملک کی تباہی ہوگی۔
لبنان کے صدر نے یہ بھی تھا کہا کہ ریاست کے لئے اسلحہ برداری سے روکنے کا معاملہ حساس اور نازک ایشو ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ ذمہ دارانہ انداز اور ماحول پیدا کیا جائے۔