واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کی جنگی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امداد میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچے ہیلی کاپٹر اور1.9 ارب کی گاڑیاں شامل ہیں، ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو جنگی امداد دینے کے لئے کانگریس سے رجوع کر لیا۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ امریکا نے فلسطینی صدر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے، صدر محمود عباس اگلے ہفتے سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کر یں گے۔