نیویارک: (دنیا نیوز) فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا، فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد151 ہوگئی۔
فرانسیسی صدر میکرون نے فلسطین کو دو ریاستی حل کے اجلاس کے موقع خطاب کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا، فرانسیسی صدر میکرون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں امن قائم کرنے کا وقت آگیا ہے، حماس 48 یرغمالیوں کو رہا کرے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتے۔
میکرون کا کہنا تھا کہ فلسطین میں عرب ریاست کا قیام کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا، وقت آگیا ہے جنگ، قتل عام اور لوگوں کی ملک بدری روکی جائے، مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس ہورہی ہے، کانفرنس میں متعدد ملکوں کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔