یوکرینی شہر اوڈیسا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 9 افراد ہلاک

Published On 01 October,2025 10:29 pm

اوڈیسا: (دنیا نیوز) یوکرین کے شہر اوڈیسا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 7گھنٹے میں تقریباً دو ماہ کی بارش ریکارڈ کی گئی، سیلاب کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں، گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔

ہنگامی حالات کے پیش نظر سیکڑوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے، شدید موسم نے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیزی سے جاری ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کا جنگ زدہ نظام موسمی بحران کے باعث مزید متاثر ہوا، سیلابی پانی سے اوڈیسا کی بنیادی سہولیات مراکز کو شدید نقصان پہنچا۔