ہنوئی: (دنیا نیوز) سمندری طوفان ’’بوالوئی‘‘ نے ویتنام میں تباہی مچا دی۔
سمندری طوفان کے باعث 36 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سو پچاس زخمی اور 20 سے زائد لاپتہ ہیں، طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، حکام کے مطابق سکولز، دفاتر اور سڑکیں سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئیں، ہزاروں گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
طوفان اور سیلاب کے باعث 2 لاکھ سے زائد مکانات جبکہ 50 ہزار سے زائد ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی، طوفان سے ملکی معیشت کو تقریباً 436 ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔