جنگ بندی مذاکرات کے دوران بھی اسرائیلی بربریت جاری، 8 فلسطینی شہید

Published On 08 October,2025 07:32 pm

غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی مذاکرات کے دوران بھی اسرائیل بربریت سے باز نہ آیا، 8 فلسطینی شہید کر دیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی غزہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور فضائی حملے کئے جن میں مزید 8 فلسطینی شہید اور 61 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فضائی حملے میں 2 معصوم بچے بھی جان کی بازی ہار گئے، صیہونی فوج نے شہر کے صابرہ محلے میں ایک کار کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جبری ناکہ بندی سے مظلوم فلسطینی خوراک اور طبی سہولیات سے محروم ہیں، متعدد امدادی مراکز اور ہسپتالوں نے جزوی طور پر کام روک دیا۔

اسرائیلی بربریت اور وحشیانہ گولہ باری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 69 ہزار 183 ہوگئی، 1 لاکھ 69 ہزار 841 فلسطینی زخمی ہوئے۔