شرم الشیخ: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب دیکھ کر انہیں عظیم رہنما قرار دیا، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو بھی فیورٹ فیلڈ مارشل قرار دے دیا اور کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور یہ کہوں گا کہ میرے فیورٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر جو کہ یہاں موجود نہیں ہیں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
امریکی صدر نے آج ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی، صدر ٹرمپ نے اس سے قبل کئی بار پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو تجارت کے ذریعے حل کیا۔
ٹرمپ نے اب خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت پرامن ہمسائے بن کر رہیں۔