واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر اضافی درآمدی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا، چین سے درآمدات پر100 فیصد ٹیرف کا نفاذ نومبرسے ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات منسوخ نہیں کی، یقین ہےغزہ جنگ بندی برقرار رہے گی، پیرکے روز یرغمالیوں کی واپسی شروع ہوگی، دورہ اسرائیل میں پارلیمنٹ سے خطاب کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران مصر بھی جاؤں گا، پاکستان بھارت سمیت8جنگیں رکوائیں، پاک بھارت جنگ میں7طیارے گرائے گئے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، پاکستان اور بھارت کو کہا اگر جنگ کی تو ٹیرف عائد کریں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ نوبیل امن انعام دینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، نوبیل امن انعام نہ ملنے کا افسوس بھی ہے۔