اوسلو: (دنیا نیوز) ماریا کورینا نے نوبل انعام امریکی صدر ٹرمپ اور وینزویلا کے عوام کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔
ماریا کورینا نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہماری آزادی کی تحریک میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، امریکی عوام اور ٹرمپ ہمارے سب سے بڑے اتحادی ہیں۔
نوبل انعام یافتہ ماریا کورینا کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے عوام کی جدوجہد کا اعتراف ہماری آزادی کی جیت کی طرف قدم ہے۔
ماریا کورینا نے مزید کہا کہ ہم فتح کے دہانے پر ہیں، آزادی کیلئے عالمی جمہوری اقوام ہماری حلیف ہیں۔