امریکی سینیٹ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لئے ووٹنگ ناکام

Published On 07 October,2025 06:47 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کوختم کرنے کے لیے ووٹنگ ناکام ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شٹ ڈاؤن کی ذمہ دار ڈیموکریٹ ہے، معاشی خوشحالی پراثر انداز ہونی کوشش کی جارہی ہے، ڈیموکریٹ کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوگی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامزید کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ پارٹی آج ہی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لئے تعاون کرے۔

واضح رہے کہ امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے ہیں، فوجی اور سکیورٹی اہلکار بغیر تنخواہ کے فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں، ہزاروں سرکاری ادارے جزوی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

عوامی سطح پر بے چینی اور احتجاج میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے 26 ارب ڈالرز کے فنڈز بھی منجمد کر دیئے ہیں۔