اسرائیل کی جانب سےعارضی بمباری روکنےکا خیرمقدم کرتا ہوں: ٹرمپ

Published On 04 October,2025 09:34 pm

واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سےعارضی بمباری روکنےکا خیرمقدم کرتا ہوں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پربیان میں کہنا تھا کہ بمباری روکنےسےیرغمالیوں کی رہائی ،امن معاہدے کومکمل کرنےکا موقع ملےگا،حماس کی جانب سےکسی تاخیرکوبرداشت نہیں کیا جائےگا،حماس کوتیزی سےقدم اٹھانا ہوگا ورنہ سب کچھ بےاثرہوجائےگا۔

اںہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسےنیتجےکوقبول نہیں کیا جائےگا جس سےغزہ دوبارہ خطرہ بنے، گارنٹی دیتا ہوں کہ ہرفریق کےساتھ منصفانہ سلوک کیا جائےگا،مذاکرات میں تاخیریا رکاوٹ ہوئی تونتائج سنگین ہوں گے

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اس عمل کےنفاذ میں فعال رہنےکا وعدہ کرچکا ہے، معاہدے کےخلاف کوئی بھی کارروائی ہوئی توسخت ردعمل ہوگا،فریقین وعدوں کوفوری طورپرعملی شکل دیں۔