امریکا اے آئی میں چین سے آگے جا چکا، مصنوعی ذہانت کو بہتر بنایا جائے گا: ٹرمپ

Published On 01 October,2025 05:04 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اے آئی میں چین سے آگے جا چکا ہے، مصنوعی ذہانت کو بہتر بنایا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں کینسر کے علاج اور ریسرچ کیلئے اے آئی کا ستعمال کیا جائے گا، بچوں کو کینسر سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں 17 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے، ہم نے 8 ماہ میں بہت سارے ریکارڈ بنائے ہیں، لوگوں کو اے آئی اور دیگر ہنر سکھانے پر 500 ملین ڈالر خرچ کریں گے، ہارورڈ یونیورسٹی 50 کروڑ ڈالر ادا کرے گی۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ہارورڈ یونیورسٹی ٹریڈ سکول چلائے گی، اے آئی سکھائے گی، ہارورڈ کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کینسر ریسرچ سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیئے۔