واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کلپ جاری کردیا، انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں ہم اب تک 7 جنگیں ختم کرا چکے ہیں اور غزہ کی جنگ آٹھویں ہوگی، مشرق وسطیٰ کا مسئلہ تقریباً 3 ہزار سال بعد حل ہو سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ غزہ نہیں بلکہ غزہ کے ساتھ پورے مشرق وسطیٰ میں امن ہوگا،مشرق وسطیٰ میں مجموعی طور پر امن قائم ہوگا یہ حیران کن کامیابی ہوگی۔