واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، رواں ہفتے جنگ بندی معاہدے کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حماس کے ساتھ اب تک بات چیت بظاہر اچھی جارہی، جنگ بندی معاہدے میں تمام مسلم اورعرب ممالک شریک ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کیلئے اپنی بہترین ٹیم بھیجی، ہوسکتا ہے رواں ہفتے کے آخر تک مشرق وسطیٰ کے دورے پر جاؤں۔
امریکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی مذاکرات پر فریقین معاہدے کے بہت قریب ہیں، 48گھنٹے میں یرغمالیوں کی قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پا سکتا ہے،امریکی، اسرائیلی اور قطری حکام محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔