امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روس اور یوکرین جنگ بھی ختم کرانے کا اعلان

Published On 10 October,2025 04:04 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی فن لینڈ کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فن لینڈ کے ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ ختم کراؤں گا، یوکرین میں بحران کے خاتمے کیلئے دباؤبڑھائیں گے، غزہ معاہدے پر کام کرنے پر فخر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ معاہدے پر سب خوش ہیں اور جشن منا رہے ہیں، میں نے 8 جنگیں رکوائی ہیں، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا، جنگیں رکوا کر میں نے بہت سی جانیں بچائیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھاکہ یرغمالی پیر یا منگل کو واپس آئیں گے۔