واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے چین سے کچھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چینی پابندیوں کے ردعمل میں کوکنگ آئل اوردیگر اشیامیں تجارت ختم کرے گا، چین نے دانستہ طور پر امریکی سویا بین خریدنا بند کیا، یہ معیشت دشمنی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے رویے کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، آسانی سے اپنا کوکنگ آئل خود تیار کرسکتے ہیں، چین سے خریدنے کی ضرورت نہیں۔