واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام 20 یرغمالی واپس آ چکے ہیں، مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ہلاک شدہ مغویوں کی لاشیں ابھی واپس نہیں آئیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام مزید مذاکرات اور تعاون پر کام کر رہے ہیں، امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، حماس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں گے، حماس کا غیر مسلح ہونا ناگزیر ہو چکا ہے، اگر وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے تو ہم انہیں مجبور کریں گے۔