واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کی خوش قسمتی ہے کہ یرغمالی واپس مل گئے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یرغمالیوں کی لاشیں آج واپس لائی گئی ہیں، حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرے گا تو امریکا مداخلت کر سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدرسے فون پر بات ہوئی، جلد ملاقات بھی ہوگی، یوکرینی صدرسے ملاقات میں انہیں پیوٹن سے ہونے والی گفتگو بارے آگاہ کروں گا، صدر پیوٹن سے 2 ہفتوں میں ملاقات متوقع ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھاکہ 8 جنگیں رکواچکا ہوں، روس یوکرین نویں جنگ ہے جسے روکنے کی کوشش کررہا ہوں، امید ہے روس یوکرین جنگ جلد روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے، روس یوکرین جنگ میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ روس پر پابندیوں کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔