دوحہ: (دنیا نیوز) سینئر رہنما حماس کا کہنا ہے کہ حماس ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوسکتی۔
سینئر رہنما حماس محمد نزال نے قطر میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ حماس کی مسلح جدوجہد کا مقصد غزہ کی سلامتی ہے، حماس غزہ میں عبوری مرحلے کے دوران سکیورٹی کنٹرول چاہتی ہے، جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی پلان کو محفوظ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
محمد نزال نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی تعمیر نو کے لئے 5 سال کی جنگ بندی پر آمادہ تھی۔
واضح رہے کہ حماس رہنما محمد نزال کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتفاق کے چند ہی دن گزرے ہیں، اور یہ تبصرے اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ غزہ میں جنگ کے مکمل خاتمے کی راہ میں اب بھی بڑی رکاوٹیں حائل ہیں۔