جنگ کے باوجود اسرائیلی حملے تھم نہ سکے، مزید 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Published On 17 October,2025 02:18 am

غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے تھم نہ سکے۔

صیہونی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، ڈرون اور زمینی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، واضح رہے کہ حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردی ہیں۔

یاد رہے اسرائیل سے مزید 30 فلسطینی شہدا کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے غزہ پہنچا دی گئیں ہیں، مصر سے متصل رفاہ کراسنگ تاحال بند ہے، امدادی سامان اور فلسطینیوں کی آمد رک گئی۔

روزانہ 100 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہیں، ضرورت 600 امدادی ٹرکوں کی ہے۔