جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی کے حملے جاری، مزید کئی فلسطینی شہید، ملبے سے 25 لاشیں برآمد

Published On 16 October,2025 02:42 am

غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے باوجود غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملے جاری رہے۔

صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 24 گھنٹے میں مزید کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے، ملبے تلے سے مزید 25 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، شہدا کی تعداد 67 ہزار 938 ہوگئی،1 لاکھ 70 ہزار 169 فلسطینی زخمی ہو چکے۔

لاشوں کی حوالگی میں سستی کے باعث اسرائیل کا امداد میں کٹوتی کا اعلان کر دیا، غزہ میں امدادی ٹرکوں کی تعداد نصف کر دی، رفاہ کراسنگ بھی بند کردی، خوراک، ادویات اور خیموں سے لدے ٹرک غزہ پہنچ رہے ہیں۔

لاکھوں فلسطینیوں کی جنوبی غزہ سے گھروں کو واپسی جاری رہی، کھنڈر بنے مکانوں کا ملبہ اٹھانے کا کام سست روی سے جاری رہا، بے گھر افراد ملبہ ہٹا کر عارضی پناہ گاہیں بنا رہے ہیں۔

چاروں طرف تباہی کا منظر، غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 95 فیصد سکول اور ہزاروں رہائشی یونٹس منہدم کر دی گئیں۔