حماس نے ایک اور مغوی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

Published On 18 October,2025 09:15 am

غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی۔

اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے لاش وصول کرنے کی تصدیق کردی، اب تک 28 میں سے صرف 9 مغویوں کی لاشیں ملی ہیں۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ لاشیں ملبے تلے دبی ہیں لہٰذا واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، لاشیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری بھی درکار ہے۔

حماس نے گزشتہ روز اسرائیلی پابندیوں کو تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ قرار دیا تھا، ادھر جارح اسرائیل نے الزام لگایا کہ حماس کو لاشوں کا علم ہے، تنظیم جان بوجھ کر حوالگی میں تاخیر کر رہی ہے۔