غزہ: (دنیا نیوز) انسانی حقوق کی تنظیموں اور حماس نے اسرائیل سے رفاہ کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق غزہ سے تاحال 19 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کرنا باقی ہیں، حماس نے غزہ میں ملبے سے اسرائیلی لاشیں ڈھونڈنے کے لئے بھاری مشینری کا مطالبہ کر دیا۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ ترکیہ کی ریسرچ اور ریسکیو ٹیم امدادی کارروائیوں کے لئے غزہ پہنچ چکی، القاسم بریگیڈز کے مطابق غزہ سے مزید ایک اسرائیلی کی لاش برآمد ہوگئی جس کو آج حوالے کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے میں 7 اکتوبر کے بعد 1000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا۔