سعودی عرب: اعضا عطیہ کرنے والے شہریوں کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان

Published On 21 October,2025 09:37 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 سعودی شہریوں کوکنگ عبدالعزیز میڈل (تھرڈ کلاس) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو بھی اعضا کے عطیات دینے کی ترغیب دینے کے لیے کیا جاتا ہے، سعودی عرب میں 2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ شرح اب بڑھ کر 4.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں اس وقت اعضا کی پیوندکاری کے 31 مراکز قائم ہیں جن میں سے 55 فیصد گردوں کی پیوندکاری کے مراکز پر مشتمل ہیں، اس کے علاوہ جگر، دل، لبلبہ، پھیپھڑوں اور آنتوں کی پیوندکاری کے لیے بھی خصوصی مراکز قائم ہیں۔