غزہ میں نیتن یاہو کے حکم پر حملوں کی نئی لہر، 15 فلسطینی شہید، 50 زخمی

Published On 29 October,2025 06:42 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی وزیر اعظم کے حکم پر حملوں کی نئی لہر، صیہونی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں۔

اسرائیلی فوج کے غزہ پر دوبارہ فضائی حملے کر دیئے، 15 فلسطینی شہید اور 50 زخمی ہوگئے، رفاہ، خان یونس اور دیر البلاح میں بھی بارود کی برسات کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حماس پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، نیتن یاہو کے حکم پر غزہ میں بمباری شروع

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں طاقتور فوجی کارروائیوں کا حکم دیا تھا، نیتن یاہو نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا، القسام بریگیڈز نے اسرائیلی قیدی کی لاش حوالے کرنے کا عمل مؤخر کر دیا تھا۔

حماس کا کہنا تھا کہ لاشوں کی حوالگی میں تاخیر کی وجہ اسرائیلی کی خلاف ورزیاں ہیں، حماس اسرائیلی حملوں کے باوجود جنگ بندی معاہدے کیلئے پرعزم ہے، لاشوں کی تلاش کیلئے بھاری سازوسامان فراہم کیا جائے، ثالثوں سے کہتے ہیں وہ حملے روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔