نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میئر کا انتخاب آج ہوگا، ابتدائی پولز میں ظہران ممدانی 50 فیصد حمایت کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک سٹی میں ابتدائی ووٹنگ کا آخری دن ریکارڈ ساز ثابت ہوا، 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے، ووٹرز کی تعداد 2021 کے میئر انتخاب سے چار گنا زیادہ ہے۔
کامیابی کی صورت میں ظہران ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر، پہلے مسلم اور تارک وطن میئر ہوں گے، امریکی ریاست نیو جرسی اور ورجینیا میں گورنر کے انتخاب کے لئے بھی الیکشن آج ہو گا۔



