پینٹا گون نے سعودی عرب کی ایف 35 طیارے خریدنے کی درخواست منظور کرلی

Published On 05 November,2025 03:45 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے سعودی عرب کو 48 ایف 35 طیارے فروخت کرنے پرغور شروع کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی درخواست پینٹاگون نے منظور کرلی، پینٹاگون نے معاملہ اب دفاعی سیکرٹری کی سطح تک پہنچا دیا، ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کی لڑاکا طیاروں کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ اربوں ڈالرمالیت کے معاہدے پر ٹرمپ کابینہ اور کانگریس سے حتمی منظوری لینا باقی ہے، معاملے پر پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔