منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں سمندری طوفان کلمیگی کی تباہ کاریاں جاری رہیں، 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
سمندری طوفان کے باعث لاکھوں افرادذ بے گھر ہوگئے، سیبو جزیرے میں بدترین صورتحال پیدا ہوگئی، سب سے زیادہ اموات 49 جزیرے میں ہوئیں، طوفان کے باعث فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا، عملے کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے، 26 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
شدید طوفان سے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا، گاڑیاں اور کنٹینرز سڑکوں پرپانی میں بہتے دکھائی دیئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں مصروف رہیں۔
حکام نے شہریوں کو مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے خبردار کردیا۔



