غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے جنوبی غزہ میں چھاپے اور شدید گولہ باری جاری رہی۔
مرکزی غزہ میں صیہونی حملوں میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، غزہ کے ہسپتالوں میں 24 گھنٹے میں 3 فلسطینیوں کی میتیں لائی گئیں، اسرائیل نے غزہ میں 15 فلسطینیوں کی میتیں واپس بھیج دیں، کل تعداد 285 ہوگئی۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار ہوگئی، 1 لاکھ 70 ہزار 679 فلسطینی زخمی ہوچکے، حماس نے بھی ایک قیدی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی۔
عالمی اداروں نے متاثرین تک فوری رسائی اور انسانی امداد کا مطالبہ کر دیا۔



