امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی آ گئی

Published On 06 November,2025 01:13 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی آگئی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے سروے میں دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کم ہو کر 37 فیصد پر آگئی، سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

جنوری میں دوسری مدت صدارت کے آغاز پر ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد تھی جو اب کم ہو کر 37 فیصد پر آ گئی ہے، امریکا کے 68 فیصد عوام نے ملک کے حالات کو خراب قرار دیا۔