فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 140 ہو گئی

Published On 07 November,2025 02:19 am

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں سمندری طوفان ’’کلمیگی‘‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 140 ہو گئی جبکہ 127 افراد لاپتہ ہیں۔

فلپائن میں شدید بارشوں اور سیلاب نے وسطی علاقوں کو تباہ کر دیا، سیکڑوں زخمی اور بے گھر ہو گئے، کلمیگی طوفان کو 2025ء میں دنیا بھر میں سب سے مہلک طوفان قراردیا گیا، سیبو میں سیلاب نے مکانات، گاڑیاں اور بحری کنٹینرز بہا دیے، سیبو کی صوبائی حکومت نے مزید 28 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔

صدر مارکوس نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی، طوفان ’’کلمیگی‘‘ ویتنام کی جانب بڑھ رہا ہے، ویتنامی حکام نے آٹھ میٹر بلند لہروں کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی، ہزاروں افراد کو طوفان سے قبل ساحلی علاقوں سے انخلا کا حکم دے دیا گیا۔